25 کلو واٹ تک سولر صارفین کیلیے نیپرا سے اجازت کی شرط ختم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نیپرا نے 25 کلو واٹ سولر صارفین کیلیے منظوری کا اختیار بجلی تقسیم کارکمپنیوں کو دیدیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر ریگولیشنز 2026 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 25کلو واٹ تک سولرصارفین کونیپرا سے اجازت کی ضرورت نہیں ہوگی۔نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق متعلقہ بجلی تقسیم کارکمپنی کو براہ راست منظوری دینے کا اختیار ہے۔