اسلام آ باد میں 5اگست کوپی ٹی آئی کا احتجاج، دونوں بازوؤں سے محروم شخص ڈنڈے و پتھر مارنے کے الزام میں گرفتار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 5 اگست کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج کے معاملے پر پولیس نے ڈنڈے اور پتھر مارنے کے الزام میں دونوں بازوں سے محروم شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ رضوان الدین کی عدالت میں پیش کیا ، عدالت نے ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا، ملزم الطاف اللہ کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ ایڈووکیٹ سردار مصروف نے موقف اپنایا کہ ملزم کے دونوں بازو ہی نہیں، یہ کیسے پتھراو کر سکتا ہے،کمرا عدالت میں ملزم کے دونوں بازو کا جائزہ لیا گیا۔ عدالت نے دونوں بازو نہ ہونے پر عدالت نے ملزم کو مقدمہ ڈسچارج کردیا ، ملزم کیخلاف تھانہ کرپا میں مقدمہ درج کیاگیا۔