ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج بدھ کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج منگل کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صدقہ لازمی دیں ہو سکے تو دو غریبوں کو ایک وقت کا کھانا کھلا دیں اور اپنے گھر میں ذکر ِ الٰہی کی محفل کروائیں۔دروازے کے اوپر بسم اللہ پوری لکھ کر لگا دیں تو بہتر ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
دشمن باز نہیں آ رہا اور آپ ان میں آزاد گھوم رہے ہیں آج کا دن آپ کی اپنی حفاظت کا ہے یا حیی ّ یا قیوم اور یا حافظ یا حفظ کا ورد بھی 500 بار لازمی کریں
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کسی طرف سے انشاءاللہ اچھی خبر سن سکیںگے اور جو لوگ کسی اُمید کے سہارے پر بیٹھے ہوئے ہیں وہ آج اُس کو پورا ہوتے ہوئے دیکھ سکیںگے اچھا دن ثابت ہو گا۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ خود کو کافی دِنوں سے کسی بندش وغیرہ میںمحسوس کر رہے تھے وہ اب بہتری کی جانب ہیں مگر صحت کا خانہ اب بھی خراب ہے صدقہ دیتے رہیں یہ بے حد ضروری ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
پردہ غیب سے مدد ملنے کا سلسلہ جاری ہے اللہ نے چاہا تو وہ مالی مسئلہ بھی حل ہو گا جس کی بڑی شدید خواہش ہے ان دنوں عروج کا ایک دور دوبارہ شروع ہونیوالا بھی ہے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج صبح سے اپنے حوالے سے اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائینگی جو لگ کسی بھی پریشانی میں کیوں نہ ہوں وہاںسے نکل سکیں گے آج اپنی ضرورت حیران کن طریقے سے پوری ہو گی۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ نے چاہا تو آپ دن بدن پریشانوں سے آزاد ہوتے چلے جائیں گے اور جس بھی کام کو کرنے کا ارادہ رکھتے ہی اب اس پر توجہ دیں تاکہ سابقہ نقصان کا ازالہ ہو سکے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کا نصیب بڑا ہی اچھا ہے جب بھی کسی مشکل میں آئے آپ کو اللہ نے نکال دیا اور اب بھی ایسا ہی ہو رہا ہے آپ کےلئے جو سلسلہ کبھی بند تھا وہ بھی کھل رہا ہے اس وقت۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو خود اپنی عزت نہیں کروانی آتی اُسی جگہ بار بار جا رہے ہیں جہاں سے رسوائی ملی تھی اور اس بار اس کی شدت اتنی تیز ہو گی کہ کوئی جھگڑا بھی کھڑا ہو سکتا ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اللہ مہربان ہے تو پھر کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں آپ کو ابخود ہی اندازہ ہو جائیگا کہ کس طرح پردہ غیب سے آپ کی مدد ہو رہی ہے آج بڑا اچھا دن ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے تمام سابقہ معاملات جو ناجائز تھے سچے دِل سے توبہ کریں ان کی، اور ابھی موقع ہے سیدھے راستے پر آ جائیں تو زیادہ بہتر ہے اب ستارہ چل رہے تو اس کی قدر بھی کریں۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صورتحال تیزی سے آپ کے حق میں تبدیل ہو رہی ہے آپ کو انشاءاللہ سکون کا سانس نصیب ہو گا مگر اُن اپنوںسے دور رہنا بھی ضروری ہے جو ماضی میں مخالفین رہے ہیں۔