ستاروں کی روشنی

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اللہ نے چاہا تو بڑی پریشانی سے نجات حاصل ہو گی جس بھی معاملے نے جان عذاب میں کی تھی وہ ختم ہو جائے گا اور آپ کےلئے اب آگے کا راستہ صاف ہوتا جائے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو ان دِنوں کو مدنظر رکھ کر قدم اٹھانا ہو گا آپ کےلئے جو بھی آفر آئے اُس کے بارے میں ضرور غور کریں اور جو لوگ موقع سے فائدہ نہیں اٹھائیں گے وہ پچھتائیں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنوں سے دوری و اختلافات والا خانہ ان دِنوں بڑی شدت سے کھلا ہوا ہے جھگڑے کی بہت بڑی وارننگ ہے اس لئے آج خاص طور پر محتاط ہو کے چلنا ہو گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جس کے لئے آپ پریشان ہیں اُس کو آپ کی پرواہ ہی نہیں، آپ بس اس وقت جس طرف جا رہے ہیں اس پر بھی غور کر لیں اور فوری اپنا راستہ بدلنے کی کوشش کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اللہ نے چاہا تو وہ تمام بند راستے آپ کےلئے کھل جائیں گے جن کی وجہ سے آپ مکمل طور پر بلاک ہو کر رہ گئے تھے اس وقت آپ کی اہم ضرورت پوری ہونے بھی جا رہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کچھ نہ کچھ تو ہاتھ آئے گا آج بڑا ہی اہم دن ہے آپ کی مالی مدد بھی ہو گی اور روزگار کا سلسلہ نیا بن سکتا ہے یا پرانا ہی مضبوط ہو جائے گا انشاءاللہ

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بالکل بھی پریشان نہ ہوں اب صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور جلد بہت کچھ آپ کے ہاتھوں میں آ جائے گا اس وقت سفرکا خانہ بھی کھل رہا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کی پریشانی ختم ہو چکی ہے اگر کچھ رہ گیا ہے تو وہ آپ کی ذاتی کسی غلطی کا نتیجہ ہو سکتا ہے توبہ کریں اپنے معاملات کی اصلاح کریں تو سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اب حالات بدل رہے ہیں زندگی بالکل بھی پہلے جیسی نہیں رہی،برسوں کے بعد اب تبدیلی کا عمل شروع ہوا ہے اورذہن کو تیار کر لیں آپ نے اس عمل سے گذرنا بھی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
کاروباری معاملات تیزی سے بہتری کی جانب جا رہے ہیں، ان دِنوں جس پریشانی کا شکار ہیں اُس سے نجات ملے گی،جو لوگ نقصان میں تھے اب فائدے میں جائینگے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک پریشانی ختم نہیں ہوتی تو دوسری گلے میں پڑ جاتی ہے جیسے کسی نے کچھ کر دیا ہو۔بہرحال اپنے گھر میں 40دن تک اونچی آواز میں سورہ¿ بقرہ کی تلاوت کریں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
موجودہ نوکری میں تبدیلی کا واضح امکان ہے ذہنی طور پر خود کو تیار کریں اور انشاءاللہ اس سے اچھے اسباب پیدا ہو جائیں گے فکر مند ہر گز نہ ہوں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *