اسٹیٹ بینک کی ششماہی زری پالیسی رپورٹ جاری
کراچی (کامرس ر پورٹر ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنی ششماہی زری پالیسی رپورٹ (اگست 2026ء ) جاری کرتے ہوئے مالی سال 2027ء کے دوران ملکی معیشت کے 3.5 سے 4.5 فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باوجود پاکستان کی معیشت نے مالی سال 2026ء میں مجموعی طور پر توقعات کے مطابق کارکردگی دکھائی۔