محرابپور،تگڑ اور ببربرادری میں تصادم
محراب پور(جسارت نیوز) نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود بائی پاس کے مقام پر تگڑ اور ببر برادری کے درمیان تصادم ہوگیا جس میں کلہاڑی، ڈنڈے چل گئے تصادم میں علی اکبر تگڑ، جمیل تگڑ، علی اصغر تگڑ، وحید علی تگڑ، ساجد علی تگڑ، غلام حسین ببر، کاشف ببر، علی اشرف، رحیم ببر اور عبد الرحمن ببر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں برادریوں کے درمیان پرانی تکرار پر آج تصادم ہوا ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے فریقین کی رپورٹ درج کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔