بدین: پیپلزپارٹی کے تحت بھارتی آبی جارحیت کیخلاف احتجاج
بدین (نمائندہ جسارت ) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب تحصیل بدین سمیت ماتلی تلہار ٹنڈوباگو اور گولارچی میں دریائے سندھ پر بھارتی آبی جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی اور مظاہرے کئے ، تحصیل بدین کی جانب سے شاہ نواز چوک سے بدین پریس کلب تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی ریلی کی قیادت تحصیل صدر فدا حسین مندرو ، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری عبدالرحمان بلوچ ، ڈپٹی اطلاعات سیکرٹری اطلاعات پیر وقار حسین جیلانی ، ڈپٹی سیکرٹری حاجی میر ملاح ، پیپلزپارٹی کے عہدیدران حاجی حنیف خاصخیلی ، عبدالکریم اوڈیجو ، پیپلزپارٹی سٹی بدین کے صدر یعقوب سومرو ، عاشق حس?ن گوپانگ ، غلام رسول میرو کھوسو ، سمیت ضلع اور تحصیل کے پارٹی عہدیدران اور کارکنوں بہت بڑی تعداد میں ریلی میں شریک تھے .اس موقع پر بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا سندھ کے آبی حقوق، دریائے سندھ کے تحفظ اور بھارتی آبی جارحیت کے خلاف چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہر فورم پر بھرپور آواز بلند کر رہے ہیں . پارٹی عہدیدران نے مذید کہا کہ دریائے سندھ پاکستان کی زندگی، زراعت اور معیشت کی بنیاد ہے، اس کے پانی پر کسی بھی قسم کا ڈاکہ یا قدغن ہرگز قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ملک کے پانی، زمین، فضائی اور سمندری حقوق کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے مقررین نے کہا کہ پاکستان کی زراعت کا انحصار بڑی حد تک دریائے سندھ کے پانی پر ہے، لہٰذا پانی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ لاکھوں کسانوں، کاشتکاروں اور ملکی غذائی تحفظ کے لیے شدید خطرہ ثابت ہو سکتی ہے۔