پیپلزپارٹی کا 18سالہ کرپشن کا دور ختم ہونے والا ہے، ریحان راجپوت
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی محمد ریحان راجپوت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا 18سالہ کرپشن کا دور جلد ختم ہونے والا ہے پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے کرپشن زدہ موجودہ دور حکومت میں حیدراباد کو کھنڈر بنادیا بارشیں ہونے والی ہیں مگر حکومت کی جانب سے حیدرآباد میں کوئی انتظامات نہیں کیے ، برساتی نالے کچرے سے بھرے پڑے ہیں اگر پنجاب کی طرح سندھ میں بارشیں ہو گئیں تو سندھ ڈوب جائیگا، پیپلز پارٹی نے سندھ اور حیدرآباد کی عوام کو تباہ شدہ انفراسٹرکچر ,پینے کا صاف پانی کی عدم فراہمی ,سیوریج کا بوسیدہ نظام ٹوٹی سڑکیں دی ہیں حیدرآباد کے شہری بنیادی سہولیات سے محروم لطیف آباد کے شہری دوہرے اذیت کا شکار ہیں لطیف آباد کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں کئی کئی دن بجلی نہ ہونے کے باعث لطیف آباد میں پانی کا بحران ہے، انھوں نے کہا کہ شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، پانی کی قلت اور گیس کی عدم فراہمی نے روزمرہ زندگی کو مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ گھروں میں بچے، بزرگ، خواتین اور بیمار افراد شدید اذیت کا شکار ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں پیپلز پارٹی حیدرآباد کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرئے اور حیدرآباد کے شہریوں کو ان کا بنیادی حق فراہم کیا جائے۔