|

خطے میں امریکی پالیسی یمن بحران کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے: ایران

ایران نے یمن کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امریکا کی پالیسیاں کشیدگی کو کم کرنے کے بجائے مزید پیچیدہ بنا رہی ہیں۔ یمن کے تنازع کا دیرپا اور منصفانہ حل صرف مذاکرات اور سیاسی عمل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ یمن کے بحران کو طاقت کے استعمال سے حل نہیں کیا جا سکتا، بلکہ تمام متعلقہ فریقوں کو مذاکرات کی میز پر واپس آنا ہوگا

ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جاری تنازع کا فوجی حل قابلِ عمل نہیں اور اس سے خطے میں عدم استحکام مزید بڑھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ سیاسی روڈمیپ پر مؤثر عمل درآمد ہی یمنی عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کی ضمانت بن سکتا ہے۔ مذاکرات کی بحالی نہ صرف یمن میں امن کے قیام کے لیے ضروری ہے بلکہ پورے خطے میں سلامتی، استحکام اور کشیدگی میں کمی کا بھی یہی واحد مؤثر راستہ ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ امریکا کی موجودہ علاقائی حکمت عملی یمن کے بحران کو مزید الجھا رہی ہے، جبکہ مسئلے کے حل کے لیے تمام فریقوں کو سیاسی مکالمے اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دینا ہوگی تاکہ خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہو سکے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *