معاذ صداقت تیز ترین سنچری بنانیوالے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے
دبئی(نیوز ڈیسک)پاکستانی نوجوان کرکٹر معاذ صداقت نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ، معاذ صداقت سی پی ایل کی تاریخ میں تیز ترین سنچری بنانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کے خلاف کرکٹر معاذ صداقت نے 44 گیندوں پر سنچری سکور کی ، معاذ صداقت نے 8 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 49 گیندوں پر 112 رنز بنائے۔
بارباڈوس ٹرائیڈنٹس نے جمیکا کنگز مین کو 145 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں میکا کنگز مین نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 9 و کٹوں سے شکست دے دی۔
معاذ صداقت کی اس ریکارڈ ساز اننگز نے نہ صرف ان کی جارحانہ بیٹنگ کی صلاحیتوں کو نمایاں کیا بلکہ سی پی ایل میں ان کا نام بھی ریکارڈ بک میں درج کرا دیا، ان کی اس کارکردگی کو نوجوان پاکستانی کرکٹر کیلئے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔پشاور کنزیومر کورٹ نے کھادی شاپنگ بیگز کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا