|

پیٹرول کی قیمت میں3روپے 19پیسے کی کمی،ڈیزل بھی ایک روپے 50پیسے سستا

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل ایک روپے 50 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے۔

پیٹرول کے نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کے نرخ 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہوں گے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 7 اگست کے لیے ہوگا۔

علاوہ ازیں ڈیزل پر لیوی میں ایک روپے 21 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لیوی کی نئی شرح 73 روپے 47 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ پیٹرول پر لیوی 80 روپے فی لیٹر مقرر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیٹرول 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 333 روپے ایک پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کے نرخ 383 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *