| | |

 چمن میں دستی بم حملے میں ایک مزدور ہلاک،ایک زخمی

چمن:صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں دستی بم حملے میں ایک مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

ہلاک ہونے والے مزدور کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے تھا۔

ایک اور واقعے میں ضلع لسبیلہ سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی لاش ملی جو کہ پولیس حکام کے مطابق اس علاقے میں قلفی فروخت کرتا تھا۔

دونوں واقعات کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔مزدوروں پر حملے کا واقعہ چمن شہر سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر پرانے چمن کے علاقے میں پیش آیا۔

چمن پولیس کے ڈی ایس پی اشفاق مغل نے بتایا کہ اس علاقے میں مزدور سو رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر دستی بم سے حملہ کیا جس میں ایک مزدور ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس اہلکار کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے مزدوروں کا تعلق سندھ سے ہے جو کہ یہاں شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے پر کام کررہے تھے۔

افغانستان سے ملحقہ اس سرحدی ضلع کی آبادی مختلف پشتون قبائل پر مشتمل ہے۔

بلوچستان کے بلوچ آبادی والے علاقوں میں تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے غیر مقامی اور مقامی مزدوروں پر حملوں کے واقعات طویل عرصے سے پیش آرہے ہیں۔

اگررچہ چمن میں سکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر سنگین بدامنی کے واقعات وقتاً فوقتاً پیش آتے رہے ہیں لیکن مزدوروں پر حملہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔اس واقعے کی تاحال کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *