500
|

ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہوگیا

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے یعنی منگال کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں منگال کے روز 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 500 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 66 ہزار  886 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر سے کم ہوکر 4,055 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں آج چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گٗٗئی، فی تولہ چاندی 60 روپے کم ہو کر 6 ہزار 351 وپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 51 روپے کی کمی کے ساتھ 5 ہزار 444 روپے ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز (پیر کے دن) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 17 ڈالر مہنگا ہوا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *