|

ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے، اس کے بعد ایک بڑی سرمایہ کاری آئے گی: علی پرویز

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندری حدود میں آف شور ڈرلنگ کا آغاز کرنے جا رہی ہے، جس کے بعد ملک میں بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنا کر ملک کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ایران امریکا جنگ کے دوران پاکستان خطے میں امن اور تحفظ کے ضامن کے طور پر سامنے آیا۔ مکہ مشترکہ معاہدے پر پوری قوم کو فخر ہے، جبکہ سعودی عرب کی معاشی طاقت، ترکیے کی ترقی اور پاکستان کی دفاعی صلاحیت خطے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کی مہارت اور صلاحیتوں کا پوری دنیا اعتراف کرتی ہے۔ ایران امریکا جنگ کے دوران ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل فیصلے کیے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔ اب اگلی منزل معاشی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنا ہے۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ محدود وسائل کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کی بھرپور کوشش کی۔ پیٹرول اگرچہ آج بھی مہنگا ہے، تاہم ملک میں پیٹرول کی قلت پیدا نہیں ہونے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک میں صورتحال یہ ہے کہ شناختی کارڈ دکھانے پر صرف دو لیٹر پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *