سپارکو نے پاکستان
| |

سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے سرکاری نام کا اعلان کردیا

اسلام آباد: سپارکو نے پاکستان کے پہلے قمری روور کے سرکاری نام کا اعلان کرتے ہوئے اسے ’جناح-1‘ کا نام دے دیا۔

سپارکو کے مطابق قمری روور کے نام کے لیے ملک بھر سے 4 ہزار سے زائد تجاویز موصول ہوئیں، جن میں سے ’جناح-1‘ نام 7 شرکاء نے تجویز کیا۔ فاتح کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا، جس میں بہاول نگر کے 17 سالہ طیب کریم کامیاب قرار پائے۔

چیئرمین سپارکو نے کہا کہ ’جناح-1‘ کا نام قائداعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عزم، ترقی اور خلائی میدان میں نئے افق کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا پہلا قمری روور 2029 میں چین کے چانگ ای-8 مشن کے ذریعے چاند پر بھیجا جائے گا، جہاں ’جناح-1‘ چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق کرے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *