|

پاکستان ریلویز کاکورونا وائرس کے باعث بند کی گئیں 2 ٹرینیں دوبارہ چلانے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان ریلویز کی جانب سےبند کی گئیں 2ٹرینیں دوبارہ بحال کرنے کا علان کیا گیاہے

وزارت ریلویز کے مطابق دونوں ٹرینیں کورونا وائرس کے باعث بند کر دی گئی تھیں۔بابو مسافر ٹرین اور ساندل ایکسپریس کو آئندہ 2 ہفتوں کے دوران بحال کر دیا جائے گا۔

 وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے مسافروں کے پر زور اصرار اور ریلوے کے مفاد میں طویل عرصے سے بند 2 مسافر ٹرینیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق لاہور سے لالہ موسیٰ جانے والی بابو مسافر ٹرین کو 20 اگست کو بحال کر دیا جائے گا جب کہ ملتان سے براستہ جھنگ اور سرگودھا جانے والی ساندل ایکسپریس بھی 21 اگست سے پٹڑی پر دوڑنا شروع کردے گی۔

وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ رواں سال مزید بند ٹرینیں بھی بحال کریں گے، انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق عوام کو سفری سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور مسافروں کی آسانیوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *