|

اے سی خراب ہونے کی نشانیاں، کن علامات کو ہرگز نظر انداز نہ کریں

اسلام آباد: اے سی خراب ہونے کی نشانیاں بروقت پہچان لینا نہ صرف آپ کے ایئر کنڈیشنر کی عمر بڑھا سکتا ہے بلکہ گھر کو ممکنہ حادثات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اے سی کی کارکردگی اچانک متاثر ہونے لگے تو اسے معمولی خرابی سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق اگر اے سی پہلے کی نسبت کم ٹھنڈک دینے لگے تو اس کی ایک بڑی وجہ ریفریجرنٹ گیس کی کمی، کمپریسر میں خرابی یا فلٹر کا بند ہونا ہو سکتی ہے۔ ایسی صورت میں فوری طور پر مستند ٹیکنیشن سے معائنہ کروانا ضروری ہے تاکہ مسئلہ مزید سنگین نہ ہو۔

اسی طرح اگر وولٹیج اسٹیبلائزر، پلگ یا برقی تاروں کے قریب چنگاریاں نظر آئیں یا جلنے کی بو محسوس ہو تو یہ انتہائی خطرناک علامت ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ خراب وائرنگ یا ڈھیلے برقی کنکشن کی نشاندہی کرتی ہے، جو بروقت درست نہ کیے جائیں تو آگ لگنے جیسے بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اے سی خراب ہونے کی نشانیاں ظاہر ہوتے ہی اس کا استعمال فوراً بند کر دینا چاہیے اور کسی تجربہ کار ٹیکنیشن سے مکمل چیک اپ کروانا چاہیے۔ بروقت مرمت سے نہ صرف مشین کو مزید نقصان سے بچایا جا سکتا ہے بلکہ اہلِ خانہ کی حفاظت بھی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے مزید مشورہ دیا کہ اگر ایک ہی ایئر کنڈیشنر بار بار خراب ہو رہا ہو اور ہر چند ماہ بعد مرمت کی ضرورت پیش آ رہی ہو تو بار بار اخراجات کرنے کے بجائے نیا، توانائی بچانے والا اور جدید حفاظتی فیچرز سے لیس اے سی خریدنا زیادہ بہتر فیصلہ ہو سکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *