|

عوام سے ایک ماہ میں کتنا ٹیکس وصول کیا گیا؟

اسلام آباد: وفاقی حکومت کو نئے مالی سال کے آغاز پر بڑا ریونیو بوسٹ مل گیا، ایف بی آر نے جولائی میں عوام سے مقررہ ہدف سے 40 ارب روپے زائد ٹیکس وصول کر کے 105 فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں ٹیکس وصولی کا ہدف عبور کر لیا ہے، سرکاری دستاویزات کے مطابق جولائی 2026 میں ادارے نے مقررہ ہدف سے 40 ارب روپے زائد ٹیکس جمع کیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق جولائی کے لیے ایف بی آر کو 780 ارب روپے ٹیکس وصول کرنے کا ہدف دیا گیا تھا تاہم ادارے نے 820 ارب روپے کی نیٹ ٹیکس وصولی کی، جس کے ساتھ ہدف کا 105 فیصد حاصل کر لیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں مجموعی طور پر 918 ارب روپے ٹیکس جمع کیے گئے جبکہ مختلف مدات میں 98 ارب روپے کے ریفنڈز بھی جاری کیے گئے۔

انکم ٹیکس کی مد میں 323 ارب روپے کا ہدف مقرر تھا جبکہ 343 ارب روپے وصول کیے گئے۔ ریفنڈز کی ادائیگی کے بعد انکم ٹیکس کی نیٹ وصولی 308 ارب روپے رہی۔

اسی طرح سیلز ٹیکس کی مد میں 413 ارب روپے جمع کیے گئے جبکہ 53 ارب روپے کے ریفنڈز ادا کیے گئے۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 48 ارب روپے وصول ہوئے جو 47 ارب روپے کے ہدف سے زیادہ ہیں۔

دستاویز کے مطابق جولائی کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کی وصولی بھی توقعات سے بہتر رہی اور 105 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 115 ارب روپے جمع کیے گئے۔

صوابی میں اسکول کے اندر جعلی سگریٹ فیکٹری پر ایف بی آر کا چھاپہ، بھاری مقدار میں سامان برآمد
ارشد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *