8216 8217
|

ایران جنگ میں امریکاکا ساتھ دینے پر برطانیہ ‘یقینی اور جائز ہدف’ ہوگا، ایران کی دھمکی

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر برطانیہ، ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ جنگ میں امریکا کا ساتھ دیتا ہے تو وہ ایران کے نزدیک ایک “یقینی اور جائز عسکری ہدف” بن جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں استعمال ہونے والے برطانوی فوجی اڈے یا تنصیبات کو ایران کی مسلح افواج جائز فوجی اہداف تصور کریں گی۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب برطانیہ نے امریکا کو اپنے بعض فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی ہے اور مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس کی مسلح افواج ملک اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *