|

آزاد کشمیر میں صدر اور وزیراعظم پیپلز پارٹی کا، پھر دھاندلی کیسے ہوگئی؟ امیر مقام

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امیر مقام نے پیپلز پارٹی کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں صدر اور وزیراعظم آپ کا، پھر دھاندلی کیسے ہوگئی؟

ایک بیان میں امیر مقام نے کہا ہے کہ الزام تراشی کے بجائے عوام سے پوچھتے کہ آپ کو ووٹ کیوں نہیں دیے، عوام کے فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میرپور ڈویژن میں عوام نے ن لیگ کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیا۔امیر مقام کا کہنا ہے کہ بغیر ثبوت دھاندلی کے الزامات لگائے گئے، بلیم گیم سے کسی کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے مظفر آباد ڈویژن کی 9 اور مہاجرین کی 12 نشستوں کے لیے پولنگ جاری ہے۔

مزید پڑھیں۔الیکٹرک کار ساز کمپنی نے نیا ریکارڈ بنا دیا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *