میرپورخاص،30سے زائد طالبات نے اسکوٹی چلانے کی تربیت مکمل کر لی

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) خواتین کی خودمختاری کی جانب اہم پیش رفت، 30 سے زائد طالبات نے اسکوٹی چلانے کی تربیت مکمل کرلی، سرٹیفکیٹس تقسیم تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں خواتین کو خودمختار، بااعتماد اور بااختیار بنانے کیلئے اسکوٹی ٹریننگ پروگرام مکمل کرنے والی 30 سے زائد طالبات میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں خواتین، طالبات، اساتذہ نے شرکت کی پروگرام کی ٹرینر حراء سعید نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد ان خواتین کی مدد کرنا تھا جو مستقل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی خواہش رکھتی تھیں لیکن تربیت کے مناسب مواقع نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ ابتدا میں چند دوستوں نے مل کر ایک اسکوٹی خریدی تاکہ زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو تربیت دی جاسکے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ سلسلہ بڑھتا گیا اور آج تقریباً چالیس کے قریب خواتین اسکوٹی چلانا سیکھ چکی ہیں جن میں سے تیس سے زائد مستقل ڈرائیونگ لائسنس بھی حاصل کر چکی ہیں حراء￿ سعید نے کہا کہ انہوں نے بطور ٹرینر نہیں بلکہ ایک سہولت کار کے طور پر یہ سفر شروع کیا تربیت حاصل کرنے والی بیشتر خواتین اساتذہ، لیکچررز، وکلاء￿ اور دیگر ملازمت پیشہ خواتین تھیں جن کا مقصد روزانہ کے سفر کو آسان اور خودمختار بنانا تھا تقریب کی مہمانِ خصوصی افشاں آرائیں نے کہا کہ انہیں اس بات پر بے حد خوشی ہے کہ پہلے وہ اکیلی خاتون تھیں جو موٹر بائیک چلاتی تھیں مگر آج ان کے ساتھ درجنوں لڑکیاں اعتماد کے ساتھ اسکوٹی چلا رہی ہیں ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین نے کسی سفارش کے بغیر باقاعدہ ڈرائیونگ ٹیسٹ دے کر مستقل لائسنس حاصل کیے جبکہ ان میں سے بعض خواتین حکومت سندھ کی پنک اسکوٹی اسکیم کے لیے بھی منتخب ہو چکی ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ پنک اسکوٹیز کی فراہمی کے بعد میرپورخاص میں مزید خواتین اعتماد کے ساتھ اپنی سواری استعمال کرتے ہوئے تعلیم، ملازمت اور گھریلو ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دے سکیں گی تقریب میں اسکوٹی ٹریننگ مکمل کرنے والی خواتین نے بھی اپنے تجربات بیان کیے مہتاب ایوب درس نے کہا کہ آج کے دور میں تعلیم کے ساتھ عملی مہارتیں بھی ضروری ہیں اور ڈرائیونگ بھی ایک اہم مہارت ہے انگلش لٹریچر کی طالبہ دعا نے کہا کہ پنک اسکوٹی اسکیم میں منتخب ہونے کے بعد انہوں نے تربیت حاصل کی مستقل لائسنس بنوایا اور اب اپنی روزمرہ کی تمام ذمہ داریاں خود انجام دینے کے قابل ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ یہ تصور غلط ہے کہ لڑکیاں کسی میدان میں آگے نہیں بڑھ سکتیں اگر مواقع فراہم کیے جائیں تو خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکتی ہیں انہوں نے ان تمام طالبات کو بھی حوصلہ دیا جن کا نام ابھی پنک اسکوٹی اسکیم میں شامل نہیں ہو سکا اور کہا کہ وہ مایوس نہ ہوں بلکہ آئندہ بھی درخواست دیں انہیں یقین ہے کہ مستقبل میں مزید خواتین اس سہولت سے مستفید ہوں گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *