ِ بلوچستان : گریڈ 22 تک کے ملازمین کیلیے 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس منظور
کوئٹہ (صباح نیوز) گریڈ 1 سے 22 تک کے سرکاری ملازمین کے لیے 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس منظور کرلیا گیا، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگیا۔ حکومت بلوچستان نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو شدید مہنگائی میں مالی ریلیف فراہم کرنے کے لیے گریڈ 1 سے گریڈ 22 تک کے تمام مستقل ملازمین کے لیے 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کی منظوری دے دی۔