پاکستان اور جاپان کاادارہ جاتی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

ٹوکیو (صباح نیوز) جاپان میں پاکستان کے سفیر عبد الحمید نے جاپان کے وزیرِ انصاف ہیروشی ہیراگوچی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، ہنرمند افرادی قوت کے تبادلے، مہارتوں کی ترقی اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران خصوصی طور پر جاپان میں پاکستانی اعلیٰ مہارت یافتہ پیشہ ور افراد اور ہنرمند کارکنوں کے لیے روزگار کے مواقع میں اضافے پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کی تربیت یافتہ افرادی قوت جاپان کی صنعتی اور اقتصادی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *