ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد یوسف مجیدانو کی زیر صدارت اجلاس

نواب شاہ (نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف مجیدانو کی زیرِ صدارت مرد و خواتین ووٹرز کے درمیان موجود فرق (Gender Gap) کو کم کرنے، Inclusive National Voter Registration Phase-V (INVR-V) مہم اور Pak ID کے ذریعے قومی شناختی کارڈ کے اندراج و تجدید کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس انکے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں متعلقہ افسران نے ضلع میں خواتین ووٹرز کے اندراج کی موجودہ صورتحال، صنفی فرق میں کمی کے لیے جاری اقدامات، آگاہی مہم، گھر گھر رابطہ مہم اور نادرا کے تعاون سے شناختی کارڈ کے اجرا و تجدید کے عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *