ضلع کونسل نوشہروفیروز کا 99کروڑ روپے کا بجٹ منظور

پڈعیدن (نمائندہ جسارت) نوشہرو فیروز ضلع کونسل کا بجٹ اجلاس چیئرمین ضلع کونسل سہیل اختر عباسی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں مالی سال 2026-27ء کے لیے 99 کروڑ 74 لاکھ 69 ہزار 400 روپے کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں ضلع کونسل کے منتخب اراکین، لیڈیز ممبران، متعلقہ افسران اور ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران پیش کیے گئے بجٹ دستاویزات کے مطابق 3 کروڑ 5 لاکھ 88 ہزار 925 روپے کی بچت ظاہر کی گئی، جسے مالی نظم و ضبط اورلئے مؤثر وسائل کے استعمال کی علامت قرار دیا گیا۔بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں کے لیے 22 کروڑ 52 لاکھ 36 ہزار 776 روپے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ادائیگی کے لیے 9 کروڑ 27 لاکھ 62 ہزار 596 روپے مختص کیے گئے ہیں۔عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں کے لیے بھی خطیر فنڈز رکھے گئے ہیں، جن میں گریجویٹی، مالی امداد، مذہبی و قومی دنوں کی تقریبات کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے، قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے 50 لاکھ روپے اور ضلع بھر میں گندے پانی کی نکاسی اور مچھر مار اسپرے مہم کے لیے 4 کروڑ 50 لاکھ روپے شامل ہیں۔بجٹ کے مطابق خصوصی افراد کی معاونت کے لیے ایک کروڑ روپے کی لاگت سے سلائی مشینیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ عوامی تفریح، پبلک پارکس کی بہتری اور شجرکاری مہم کے لیے 66 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں،ترقیاتی شعبے میں ضلع کونسل کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے 10 کروڑ روپے، نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 30 کروڑ 80 لاکھ روپے اور جاری ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل کے لیے 8 کروڑ 87 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں،بجٹ میں صحافتی اور عوامی سہولیات کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے پریس کلب کے لیے 10 لاکھ روپے، ضلع کونسل ڈسپنسری کے لیے 15 لاکھ روپے اور سولر پینل سسٹم کی تنصیب کے لیے 10 لاکھ روپے بھی شامل کیے گئے ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ضلع کونسل سہیل اختر عباسی نے کہا کہ اس بجٹ کا بنیادی مقصد ضلع بھر میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرنا، شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا اور فلاحی منصوبوں کو شفاف اور مؤثر انداز میں مکمل کرنا ہے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *