کھپرو ،ڈکیتی کے دوران28 سالہ نوجواں قتل،ورثا کا احتجاج

کھپرو (نمائندہ جسارت)کھپرو ڈکیتی کے دوران 28 سالہ نوجوان کے قتل پر ورثا کا لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج، عمرکوٹ روڈ بلاک۔کھپرو کھائی پولیس تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان بھیرو کوہلی ولد عالم کوہلی کے ورثا اور علاقہ مکینوں کی جانب سے شدید احتجاجی مظاہرہ ۔تفصیلات کے مطابق کھپرو کھاہی تھانے کی حدود میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات دوران مزاحمت پر ڈکیتوں نے فائرنگ کر کے نوجوان بھیرو کولھی کو قتل کر دیا اور ڈیکت موقع سے فرار ہو گئے جبکہ ورثہ نے عمرکوٹ روڈ پر رکھ کر دھرنا دے دیا ہے، جس کے باعث سڑک پر ہر قسم کی آمدورفت معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ مظاہرین کا موقف ہے کہ علاقے میں بدامنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لیکن پولیس ملزمان کو پکڑنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ ورثا اور مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور مظلوم خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *