کوئٹہ ،محکمہ ایکسائز کے تینوں اہلکار بحفاظت بازیاب
کوئٹہ(نمائندہ جسارت )کوئٹہ تفتان شاہراہ سے اغواکیے جانے والے محکمہ ایکسائز کے تینوں اہلکار بحفاظت بازیاب کر لیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اغواہونے والے اہلکاروں کو یک مچ سے بحفاظت بازیاب کرایا گیا ہے۔ اہلکاروں کی بازیابی کے بعد انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ تینوں اہلکار تفتان شاہراہ پر ڈھڈر کے مقام پر قائم عارضی چیک پوسٹ پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے، جہاں سے نامعلوم مسلح افراد انہیں اغواکر کے لے گئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی بازیابی کے بعد متعلقہ اداروں نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ اغوامیں ملوث عناصر کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔