گلگت بلتستان کے مالی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے‘ وزیراعظم کی یقین دہانی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں گلگت بلتستان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کے مطابق منگل کو وزیراعظم سے وزیراعلیٰ جی بی نے ملاقات کی، وزیراعظم نے امجد حسین کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی وزیر اعظم سے گلگت بلتستان کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نو منتخب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پر عزم ہے،وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی فلاح و بہبود کے لیے قابل تجدید توانائی، سیاحت، انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اقدامات لے رہی ہے،وفاقی حکومت کے منصوبوں میں 100 میگاواٹ کا شمسی توانائی اور دانش اسکولوں کے قیام کے منصوبے سر فہرست ہیں، وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی سہولت کیلیے گلگت میں پاکستان آسان خدمت سینٹر بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ بھی موجود تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *