جاپان کی نمیبیا میں معدنیانی منصوبوں میں 3 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی حکومت جنوب مغربی افریقی ملک نمیبیا میں کمیاب معدنیات کی کان کنی کے ایک منصوبے میں 5 ارب ین یا تقریباً 3کروڑ ڈالر تک سرمایہ کاری کرے گی۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ جاپان کا بڑا ٹریڈنگ ہاؤس ٹویوٹا تسوشو اس منصوبے کے لیے ایک کمپنی کی قیادت کرے گا۔ یہ سرمایہ کاری حکومت سے منسلک جاپان آرگنائزیشن فار میٹلز اینڈ انرجی سیکورٹی کے ذریعے کی جائے گی۔ نمیبیا میں کانوں میں ڈسپروسیم کے بڑے ذخائر ہیں، جو طاقتور مقناطیس بنانے کے لیے بہت ضروری ہے۔ ان کانوں میں اِٹریئم بھی موجود ہے، جو اسمارٹ فونز میں استعمال ہوتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *