سندھ ترقی پسند پارٹی کا افغانیوں کی سندھ میں آباد کاری کیخلاف ریلی
ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت)سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب افغانیوں کی سندھ میں آباد کاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اور مطالبہ کیا گیا کہ سندھ سے افغانی پٹھانوں کو فوری طور نکالا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے سندھ میں افغانی پٹھانوں کی آبادکاری کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس قیادت ضلعی صدر اقبال حاجانو۔ سارنگ شاہ۔ سلیم میمن۔ طارق پٹھ?ن۔ جمن مل?ح ودیگر نے کی۔ ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں کارکنان کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سخت نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں غیر سندھیوں سمیت افغ?نیوں کو آباد کرنے کا مقصد سندھی قوم کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔