گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ امجد حسین کی 12 رکنی کابینہ تشکیل
گلگت (صباح نیوز) گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین نے اپنی کابینہ کے لیے 12 وزرا کا انتخاب کر لیا۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق کابینہ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ اور کابینہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ امجد حسین کی سفارش پر گلگت بلتستان کے گورنر نے گلگت بلتستان اسمبلی کے 12 ارکان کو صوبائی وزرا مقرر کرنے کی منظوری دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 8 جبکہ استحکامِ پاکستان پارٹی کے 4 ارکان شامل کیے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی سے ذوالفقار علی مراد، سید جلال شاہ، محمد علی اختر، نیک نام کریم، اقبال حسن، راجا ناصر خان، محمد نسیم اور سید توقیر مہدی کو وزیر مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح استحکامِ پاکستان پارٹی سے امان علی، اسد شفیق، انور علی اور محمد دلپذیر کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کسی بھی وزیر کے قلمدان (محکمے) کا اعلان نہیں کیا گیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مختلف وزارتوں کی تقسیم بعد میں کی جائے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ استحکامِ پاکستان پارٹی کے یہ چاروں ارکان 7 جون کو ہونے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں آزاد امیدواروں کے طور پر کامیاب ہوئے تھے،