پاکستان کی طویل المدت کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہوگئی‘ ای اینڈ پی گلوبل

اسلام آباد (جسارت نیوز) کریڈٹ ریٹنگ کمپنی ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی طویل المدتی کریڈٹ ریٹنگ بی (B-) مائنس سے بڑھا کر بی (B) کر دی ہے۔ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ کے کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ جاری اصلاحات کے اچھے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں میں نمایاں اور بہتر اضافہ ہوا ہیجبکہ معاشی اصلاحات سے پاکستان کی مالیاتی کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔ایس ایند پی گلوبل کے مطابق توقع ہے کہ بہتری سے معاشی نمو کا تسلسل رہے گا، پاکستان کا مستقبل کا منظرنامہ مستحکم ہے، پاکستان کی طویل المدتی کریڈٹ ریٹنگ ی مائنس سے بڑھا کر بی کر دی ہے جبکہ قلیل المدتی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کوبی پر برقرار رکھا ہے۔ایس اینڈ پی کے مطابق یہ اپ گریڈ ادارہ جاتی صلاحیت میں بہتری، آئی ایم ایف تعاون سے جاری اصلاحات، اپ گریڈ مالیاتی کارکردگی میں بہتری اور زرمبادلہ کے ذخائرمیں نمایاں اضافے کی بدولت کیا گیا،اس اپ گریڈ کے بعد پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ تقریبا 8 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی، پاکستان اس سے قبل 31 اکتوبر2016 سے 3 فروری 2019 تک بی کیٹیگری میں رہا تھا۔اپنے بیان میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل کی جانب سے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ B سے بڑھا کر B کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیشرفت ملکی معیشت کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ کامیابی حکومت کی موثر معاشی پالیسیوں، مالیاتی نظم و ضبط، اصلاحاتی اقدامات اور قومی معیشت کو مستحکم بنانے کی مسلسل کوششوں پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی ادارے کی جانب سے پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری حکومت کے معیشت کو استحکام دینے، ٹیکس نظام کو بہتر بنانے، مالی خسارے میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کے درست سمت میں ہونے کا ثبوت ہے ۔وزیر اعظم نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب، اقتصادی ٹیم اور متعلقہ اداروں کی اس کامیابی کے لیے کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے سفر کو پوری سنجیدگی اور عزم کے ساتھ جاری رکھے گی تاکہ پاکستان کو پائیدار اور مضبوط اقتصادی بنیادیں فراہم کی جا سکیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *