پاکستان اور روس کے درمیان تجارت سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
منیلا (صباح نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار نے منیلا میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے 33 ویں آسیان علاقائی فورم کے وزارتی اجلاس سے قبل ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تجارت، توانائی، رابطوں اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ کثیر جہتی فورمز پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاک روس شراکت داری کو آگے بڑھانے میں پائیدار اعلیٰ سطحی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔