سندھ ہائی کورٹ نے سینئر سول جج ایاز علی کو جبری ریٹائرڈ کردیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کرپشن اور بدعنوانی کا الزام سندھ ہائی کورٹ نے سینئر سول جج ایاز علی کناسرو کو ملازمت سے فارغ کردیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ظفر راجپوت نے سینئر سول جج ایاز علی کناسرو کو جبری ریٹائرڈ کر دیا۔ سینئر سول جج ایاز علی کناسرو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات ثابت ہوئے تھے۔ انکوائری آفیسر جسٹس شمس الدین عباسی نے کیس کی تفصیلی تحقیقات کی تھیں۔ مجاز اتھارٹی کی جانب سے ’نوکری سے برطرفی‘ کی سفارش کی گئی تھی۔ چیف جسٹس نے حتمی سماعت اور تمام حقائق کا جائزہ لینے کے بعد ’جبری ریٹائرمنٹ‘ کی سزا مقرر کی۔ سندھ ہائیکورٹ کا حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے۔