بڈگام پولیس اہلکار کے قتل کو بھارت کشمیریوں کیخلاف استعمال کر رہا ہے، متحدہ جہاد کونسل
مظفرآباد ( صباح نیوز) متحدہ جہاد کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین نے بڈگام میں مسلم پولیس ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین کے قتل کے بعد مقبوضہ کشمیر میں جاری کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس واقعے کو ایک بہانے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بھارتی ایجنسیاں “ایک تیر سے دو شکار” کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔