3 بھتا خور ہلاک جبکہ ایک زخمی سمیت 2 گرفتار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کراچی کے علاقوں ملیر اور کیماڑی میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے مبینہ بھتا خور گروہ کے خلاف بڑا آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین مبینہ بھتا خور ہلاک جبکہ ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ خان عرف جگنو، راغب علی مرزا اور علی حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ گرفتار ملزمان میں وسیم احمد مغل (زخمی) اور فیصل شامل ہیں۔