لائسنس کی تجدید پر آسانی کے بجائے حکومت نے پریشانیاں بڑھا دیں

حیدراباد (اسٹاف رپورٹر) أل سندھ بس؍منی بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر یاسین بلوچ نے ایک بیان میں کہاکہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کراچی میں تبدیلی کے فیصلے سے سندھ بھر کے ٹرانسپوٹرز کو لائسنس اور پرمٹ کی تجدید کروانے کے لیے اب کراچی جانا ہوگا جس کی ہجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہوگا یاسین بلوچ نے کہاکہ پہلے ڈویژنل سطح پر سیکریٹری أر ٹی اے کو لائسنس کی تجدید کرنے کا اختیار حاصل تھا اور ہر ڈسٹرکٹ میں سیکریٹری کی موجودگی کے سبب رابطہ کرنے میں أسانی تھی مگر حکومت نے اس میں مذید أسانیاں پیدا کرنے کے بجائے ٹرانسپورٹرز کے لئیے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے حکومت کے اس فیصلے سے وقت کے ساتھ ساتھ اخراجات میں بھی اضافہ ہوگا یاسین بلوچ نے کہاکہ ایسوسی ایشن نے اس ضمن میں صوباء وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکریٹری ٹرانسپورٹ سندھ کو دو بار تحریری خطوط لکھے ہیں جن میں اس فیصلے کی وجہ سے سندھ بھر کے ٹرانسپورٹرز میں پاء جانے والی بے چینی سے أگاہ کیا گیا ہے اور فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی گئی ہے خط کی کاپیاں سندھ ہاء کورٹ کو بھی بھیجی گء ہے مگر اب تک مسئلہ اپنی جگہ موجود ہے یاسین بلوچ نے واضح کیاکہ حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو وہ ٹرانسپورٹرز کی مشاورت سے معزز عدالت سے رجوع کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *