پاکستان‘ 79 فیصد افراد 40 سال سے کم عمر کے ہیں‘ ادارہ شماریات

جڑانوالہ (آ ن لائن) ادارہ شماریات پاکستان کے ملک بسنے والے لوگوں کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شادی شدہ افراد کی شرح 65.97 فیصد، بیواؤں کی شرح 3.78 فیصد، طلاق یافتہ افراد کی شرح 0.35 جبکہ علیحدگی اختیار کرنے والے افراد کی شرح 0.15 فیصد ہے۔رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان میں بسنے والے 79 فیصد افراد 40 سال سے کم عمر کے ہیں، 40.56 فیصد آبادی 15 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، 15 سے 29 سال کی عمر والوں کی آبادی 26 فیصد جبکہ کل آبادی کا 79 فیصد 40 سال سے کم عمر والے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *