سردار عبدالرحیم کی صدارت میں مسلم لیگ فنکشنل کا اجلاس
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم کی صدارت میں فنکشنل لیگ کراچی ڈویژن کے ضلعی صدور‘ جنرل سیکرٹریز اور زمیندار ونگ کے عہدیداروں کا اہم تنظیمی اجلاس فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 16 اگست کو شاہراہ قائدین کراچی پر کراچی کے عوامی مسائل کے حل، شہری حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کے مستقبل کے لیے ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جائے گا جس سے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی مرکزی و صوبائی قیادت خطاب کرے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبدالرحیم نے کہا کہ کراچی کو گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔