لیاقت یونیورسٹی میں نئے انسی نیریٹر کی تنصیب مکمل
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ترجمان لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد /جامشورو کے مطابق لیاقت یونیورسٹی اسپتال، جامشورو میں نئے انسی نیریٹر (Incinerator)کی تنصیب کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے اور اس اہم منصوبے پر عمارت کے سنگِ بنیاد سے لے کر جدید انسی نیریٹر کی مکمل تنصیب تک تمام کام موجودہ انتظامیہ کے دور میں مکمل کیا گیا۔ترجمان کے مطابق گذشتہ روز میڈ یکل سپر نٹنڈ نٹ ڈ اکٹرسید ارشاد حسین کاظمی نے نئے انسی نیریٹر کی عمارت کا دورہ کیا اور باقائدہ افتتاح بھی کردیا ۔اس موقع پر ایم ایس کے ہمراہ اسپتال انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ جدید انسی نیریٹر نہ صرف اسپتال کے ہیلتھ کیئر ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو مزید موثر بنائے گا بلکہ ہیپاٹائٹس، ٹی بی اور ایچ آئی وی جیسی بیماریوں کے پھیلا ئوکے خطرات کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا،اس کے علاوہ یہ سہولت نا صرف ضلع جامشورو کے سرکاری اور نجی اسپتالوں سے نکلنے والے خطرناک طبی فضلے کو محفوظ، ماحول دوست اور سائنسی طریقے سے تلف کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے،بلکہ ہسپتالوں سے خطرناک طبی فضلے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کو یقینی بنائے گا۔