مختلف محکموں کے چھوٹے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف مظاہرہ

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے مختلف محکموں کے چھوٹے ملازمین نے تین سال سے تنخواہیں نہ ملنے اور جوائننگ آرڈرز نہ ملنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اسد ملکانی، معظم شاہ اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 3 سال قبل سندھ میں تعلیم، صحت، صحت عامہ اور دیگر محکموں میں گریڈ 1 سے 4 میں بھرتی کیا گیا تھا۔ سندھ کے تمام اضلاع میں ملازمین کو متعلقہ محکموں میں جوائن کرکے تنخواہیں دی گئی ہیں لیکن حیدرآباد انتظامیہ نے ضلع میں شامل ہونے والے اور تین سال سے کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکڑوں ڈی اے سی میں نام ہونے کے باوجود ان کو شامل نہ کرکے بہت بڑی ناانصافی کی جارہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد کے تمام محکموں میں تعینات گریڈ 1 تا 4 کے ملازمین کو تنخواہیں اور جوائننگ کرکے انصاف کیا جائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *