نیو کیلیڈونیا میں اعتدال پسند جماعت کے امیدوار ملاکولو توکومولی صدر منتخب
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کے زیرِ انتظام بحرالکاہل کے علاقے نیو کیلیڈونیا میں اعتدال پسند جماعت اوشیانیئن اویکننگ کے رہنما ملاکولو توکومولی کو حکومت کا بارہواں صدر منتخب کر لیا گیا۔ ریڈیو نیوزی لینڈ کے مطابق 41 سالہ ملاکولو توکومولی کو 54 رکنی کانگریس نے 11 رکنی اجتماعی ایگزیکٹو حکومت کا سربراہ منتخب کیا۔ یہ انتخاب 28 جون کو ہونے والے صوبائی انتخابات کے بعد عمل میں آیا۔ملاکولو توکومولی 2019 میں قائم ہونے والی اوشیانیئن اویکننگ جماعت کے پہلے رہنما ہیں جو نیو کیلیڈونیا کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ وہ والیسیائی نسل سے تعلق رکھنے والے پہلے صدر بھی ہیں۔