امارات نے محدود مدت کے لیے بچوں کی ویزا فیس ختم کردی
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بیرون ملک سے آنے والے خاندانوں کے لیے سہولت فراہم کرتے ہوئے 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے ٹورسٹ ویزا کی سرکاری فیس محدود مدت کے لیے ختم کردی ۔ اعلان کے مطابق اس سلسلے میں سرکاری ویزا درخواست فیس 15 جولائی سے 15 ستمبر تک معاف کی جاتی ہے۔ اس اقدام کا مقصد خاندانوں کو یو اے ای میں سیاحت کی طرف راغب کرنا اور سفری اخراجات میں کمی لانا ہے۔ یہ سہولت صرف ان بچوں کے لیے ہے جو اپنے والد یا والدہ، یا دونوں والدین کے ساتھ بطور سیاح امارات کا سفر کر رہے ہوں۔