سعودی عرب : سمندری آلودگی کی نگرانی کیلیے اسمارٹ بوائیز منصوبہ مکمل

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں سمندری آلودگی کی نگرانی کے لیے اسمارٹ بوائیز کا منصوبہ مکمل کرلیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق سعودی عرب میں ماحول سے متعلق تعمیل کی نگرانی کے قومی مرکز نے بحیرہ احمر اور خلیج فارس کے ساحلوں کے 3500 کلومیٹر کے طول پر سمندری اور ساحلی آلودگی کی نگرانی کے اسمارٹ بوائیز منصوبے کی تکمیل کا بتایا ۔ یہ بوائیز ( پانی پر تیرنے والے آلات) خود ہر گھنٹے مملکت کے ساحلوں میں سمندری ماحولیاتی اشاریوں کی صورتحال کے تجزیات پر مشتمل پیغامات بھیجتے ہیں۔ اسمارٹ بوائیز ساحلی سیاحت اور مچھلیوں کی دولت پر سمندری و ساحلی آلودگی کے اثرات کے معاشی نتائج سے متعلق اشاریے فراہم کرتے ہیں تاکہ فوری اشاریوں کے مطابق ترقی کی ضروریات اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے درمیان توازن کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے جو فوری ردعمل اور مناسب فیصلے کرنے کی ضمانت دیتے ہیں۔ مرکز میں مانیٹرنگ نیٹ ورک ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر انجینئر عامر بامنیف نے وضاحت کی کہ سمارٹ بوائیز کی تنصیب کے لیے 35 سائٹس کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ان مقامات کا انتخاب کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا گیا کہ وہ بحری جہاز رانی کی راہداریوں پر اثر انداز نہ ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ بوائیز 24 گھنٹے لمحہ بہ لمحہ ماحولیاتی ڈیٹا جمع کرنے کے لیے مرکزی مانیٹرنگ اسٹیشن کے طور پر کام کرتے ہیں اور انہیں مرکزی روم میں بھیجتے ہیں جس سے سمندری ماحول کے عناصر میں کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کی ابتدائی نشاندہی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *