جرمنی میں نجی طیارہ مکان کی چھت میں گھس گیا‘ 2افراد ہلاک

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے شمال مغربی علاقے میں چھوٹا نجی طیارہ رہائشی مکان کی چھت پر گر کر تباہ ہو گیا ، جس میں 2افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق پولیس نے بتایا کہ طیارہ اولڈن برگ کے قریب واقع قصبے گینڈرکیزی کے رہائشی علاقے میں ایک مکان کی چھت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔حادثے کے دوران طیارہ میں سوار 2افراد ہلاک ہو گئے۔حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *