دریائے سندھ سے کینال نکالنے کیخلاف ایس یو پی کا احتجاجی مظاہرہ

قاضی احمد( نمائندہ جسارت )دریائے سندھ میں سے جلال پور کینال نکالنے والے عمل کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی مرکز کی کال پر پورے سندھ کی طرح قاضی احمد میں بھی ایس یو پی تحصیل قاضی احمد کی جانب سے ایڈمورہمپ سے ڈویڑنل صدر زین بھٹو محسن راھو ساگرنیاز لاشاری ایم بی ڈاھری الطاف لاکھو سائل لاکھو عبدالمومن خادم انڑ فضل گھلو آفتاب گبول شفیق لاکھو ودیگر کی قیادت احتجاجی ریلی نکالی گئی جو قومی شاھراہ سیھوتی ھوئی ناز باغ چوک پہنچی جہاں دھرنا دیاگیا ۔ریلی کے شرکاء نے ھاتھوں میں پارٹی پرچم اور بینئیر اٹھا رکھے تھے اور سخت نعرے بازی کرتے رھے اسموقع پر رھنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ سندھ کی زندگی زراعت اور معشیت کابنیادی زریعہ ھے اس لئے دریائے سندھ پر کسی بھی قسم غیر قانونی مداخلت ھرگز قبول نہیں کی جائے گئی دریائے سندھ سے جلال پور کینال کے زریعے پانی چوری کرنا آئین بین الصوبائی معادوں اور سندھ کے عوام کے حقوق کے خلاف ھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *