فرانس نے روس کی حامی ٹی وی مبصر کو ملک بدر کر دیا

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس نے متنازع روسی صحافی زینیا فیڈورووا کو فرانسیسی ٹیلی وژن اور ریڈیو پر کریملن کا پروپیگنڈا کر نے پر ملک بدر کردیا۔ وزارتِ داخلہ نے کہاکہ ماہرین نے روس کے سرکاری چینل آر ٹی کی سابق صحافی کے اثرورسوخ کے بارے میں خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے جب کہ فرانس میں آیندہ سال صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔ فرانسیسی اخبار لبریشن نے اس الزام کو بے دخلی کے حکم کی وجہ قرار دیا کہ وہ فرانس میں امن عامہ کو غیر مستحکم کرنے کے مقصد سے روسی حکام کی چلائی گئی غلط معلومات کی مہم کے لیے ایک راستے کا کام دے رہی تھیں۔ آر ٹی فرانس کو 2023 ء میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے یوکرین پر حملے کا حکم دینے کے ایک سال بعد بند کر دیا گیا تھا۔ لیکن فیڈورووا نے قدامت پسند ارب پتی ونسنٹ بولور کی میڈیا سلطنت کے اندر آؤٹ لیٹس کے لیے ایک مبصر کے طور پر عہدہ حاصل کر لیا اور وہیں رہیں۔ وہ باقاعدگی سے سی نیوز ٹیلی وژن چینل، یورپ ون ریڈیو پر آتی ہیں اور کالم لکھتی ہیں جس میں یوکرین اور مغرب کے بارے میں کریملن کے نکات پھیلائے جاتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *