چین نے نئی مواصلاتی ٹیکنالوجی کے آزمایشی سیٹلائٹس روانہ کردیے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے شانشی میں واقع تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے نئی مواصلاتی ٹیکنالوجی کے آزمائشی سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سیٹلائٹس کوکیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا، جو کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں پہنچ گئے۔ یہ آزمائشی سیٹلائٹس بنیادی طور پر سیٹلائٹ مواصلات، نشریات و ٹیلی وژن، ڈیٹا ٹرانسمیشن سمیت مختلف خدمات کی فراہمی اور متعلقہ جدید ٹیکنالوجیز کی جانچ اور تصدیق کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ لانگ مارچراکٹ سیریز کا یہ 660واں کامیاب پرواز مشن تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *