وزیراعلیٰ سندھ کی شاہ لطیف عرس کے تقریب تقسیم ایوارڈ میں شرکت

بھٹ شاہ(نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ تین روزہ عرس اختتامی ایوارڈ تقسیم تقریب میں شرکت کے لئے بھٹ شاہ پہنچے درگاہ شاہ لطیف عرس کے آخری روز ایوارڈ کی تقریب تقسیم میں شرکت درگاہ شاہ لطیف پر حاضری مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی اور شاہ کا کلام سنا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہ لطیف نے سندھ اور پاکستان کے نہیں بلکہ عالم انسانیت کو امن بھائی چارے اور اخوت کا پیغام دیا اس امن کے پیغام کو ہم سب کی ذمے داری ہے ساری دنیا کے لوگوں تک پہنچائیں پوری دنیا میں جاری شدت پسندی دہشت گردی اور مزہب پرستی جیسی جنونیت کے خاتمے کے شاہ لطیف کا پیغام عام اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کا سکھر موٹروے کے حوالے سے بیان پر کہنا تھا کہ گورنر سندھ کو شاید معلوم نہیں کہ موٹروے کے 6ارب روپے مٹیاری میں جو خوردبرد بالکل ہوئے تھے جس میں سے کچھ رقم برآمد کر لی گئی تھی لیکن سندھ حکومت نے فوری طور پر اس رقم کو پورا کرکے وفاق کے حوالے کر دی تھی ۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ بیان پر انتظامی یونٹ پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت کہی نہیں جا رہی ہے اور ملک کے نوجوانوں کو کاکروچ کا نام دینا اچھا اقدام نہیں نوجوان ملک اور قوم کا مستقبل کے معمار ہیں اور نوجوان اس ملک کی بھاگ دوڑ سمبھالے گے سندھ کی تقسیم سندھ کے لوگ کسی صورت قبول نہیں کریں گے سندھ کو صوفیوں کی دعا ہے اس کے خلاف ہونے والی ہر سازش ناکام ہو جاتی ہے اس وقت سب سے بڑے صوبے میں اور وفاق میں ن لیگ کی حکومت ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں پی پی اور خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے تحریک انصاف کی ہمیشہ احتجاج اور دھرنوں کی سیاست رہی ہے بلاول صاحب نے اگر تحریک انصاف کو دعوت اس لئے دی ہے کہ وہ اسمبلیوں میں بیٹھ کر ملک و قوم بہتری اور خدمتِ اور تجویز دیں بلاول زرداری کا پیغام ترقی اور محبت کا پیغام ہے کشمیر کی عوام نے ہمیشہ اس امن اور خدمت کے پیغام کو دیکھ کر ہمیشہ پی پی کا ساتھ دیا ہے وہ کردار جو ملک کو نقصان دینا چاہتے ہیں بلاول ان کو شکست دیں گے سندھ اور پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا وہ ہمیشہ شاد آباد رہیں گے۔ بعد ازاں انہوں نے ایچ ٹی سورلی ہال میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں میں بہترین کارکردگی پر شاہ لطیف ایوارڈ تقسیم کیے۔ اس موقع پر ان کے ہمرہ صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ مخدوم محبوب الزمان سید ناصر شاہ ایم پی اے قاسم سراج سومرو سابق ایم پی اے امیر علی شاہ ہاشمی ایجاز جھکرانی سمیت صوبائی سیکٹری و پولیس کہ اعلیٰ افسران موجود تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *