روس: ارب پتی تاجر اور اہم عہدے دار فراڈ کیس میں گرفتار

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کی حکومت نے ارب پتی تاجر، ان کی کمپنی کے متعدد عہدیداروں اور ڈرون بنانے والے ادارے کے عہدیدار کو فراڈ کیس میں گرفتار کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق روسی ارب پتی تاجر ویلیری کوستوف، ان کی کمپنی ایفکو کے افسران اور ڈروان بنانے والی کمپنی کے سرکاری عہدیدار کو فراڈ کے بڑے کیس کی تفتیش کے سلسلے میں تحویل میں لے لیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویلیری کوستوف ایفکو کے بانی ہیں اور ان کے پاس کمپنی کے اکثر حصص ہیں اور بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں، یہ کمپنی ڈرون بناتی ہے اور سن فلاور تیل پیدا کرنے والی روس کی بڑی کمپنیوں میں شا مل ہے۔ گرفتاریوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایفکو کے دیگر 3عہدیداروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ روس کی وزارت تجارت اور صنت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ روبوٹکس اور خودکار نظام کے محکمے کے نائب سربراہ ایلا پولوویشینا کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایفکو سے جاری بیان میں اپنے گرفتار افسران سے تعاون کا اظہار کیا گیا اور شہریوں پر زور دیا کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ روس کا ایفکو گروپ فیوچر ٹرانسپورٹ کے ماتحت 2021 ء سے ڈرون بنانے کی صنعت سے منسلک ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *